Monday, 2 September 2013


نئے کامیڈی ناول سے ایک جھلک۔۔

_____________________________________________

اس نے نظریں واپس مومو کی طرف گھمائیں۔ مومو روش کی طرف نظریں جمائے جانے کس سوچ میں ڈوبی تھی۔
"اے۔ تمہیں کیا ہںوا؟" اس نے مومو کو ٹہوکا دے کر خود سامنے گھاس پہ رکھا پیپسی کا ٹن اُٹھا لیا۔
"یار! میں سوچ رہی ہںوں کہ خوبصورت لڑکیوں کا ٹیسٹ اتنا خراب کیوں ہںوتا ہے۔ میں نے آج تک جتنی بھی خوبصورت لڑکیاں دیکھی ہیں، سب ہی کے میاں ایسے ہی سر رحمت الله جیسے ہیں۔"
"ہاں۔ تمہارے تو گھر میں بھی ایسی مثال موجود ہے۔" ٹن کھولتے ہںوئے اُس نے مومو سے کہا اور ٹن ہںونٹوں سے لگا لیا۔
"شوشو۔۔۔" مومو نے اُسے گھوری ڈالی۔ وه سمجھ گئی تھی کہ شوشو کا اشاره اُس کے امّاں ابّا کی طرف تھا۔ 
شوشو اس کے گھوری ڈالنے پہ ڈھٹائی سے ہنسنے لگی۔ پھر عام سے انداز میں بولی۔
"ویسے ہر خوبصورت لڑکی کا ٹیسٹ خراب نہیں ہںوتا۔، میں تو مَر کر بھی سر رحمت الله جیسے شخص سے شادی نہ کروں۔"

______________________________________________

بدیع الجمال کا نیا ناول۔۔ جلد آ رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment